Please Share Your Feedback In This Section.....





  بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ



کیا ہم نے کبھی اپنے بچوں کو بتایا کہ قرآن کی فلاں آیت کیوں اور کیسے نازل ہوئی؟ اس کے پیچھے کیا کہانی تھی؟  کبھی نبیوں کے قصے بتائے؟





کیا ہم نے کبھی اپنے بچوں کو بتایا کہ قرآن کی فلاں آیت کیوں اور کیسے نازل ہوئی؟ اس کے پیچھے کیا کہانی تھی؟  کبھی نبیوں کے قصے بتائے؟
 کیا ہم نے کبھی اپنے بچوں کو بتایا کہ قرآن کی فلاں آیت کیوں اور کیسے نازل ہوئی؟ اس کے پیچھے کیا کہانی تھی؟  کبھی نبیوں کے قصے بتائے؟






کبھی بتایا کہ حضرت ایوب علیہ السلام نے کن حالات میں ہمت سےصبر کیا تھا؟

حضرت یوسف علیہ السلام نے کیسے فراست اور یقین سے رب کا ہاتھ تھامے رکھا؟

حضرت ابراھیم علیہ السلام کیوں رب کے فیورٹ فرینڈ تھے ؟
اور کیوں اتنی قربانیاں دے کر بھی کبھی کوئی شکوہ نہ کیا؟
حضرت یونس علیہ السلام کیسے مچھلی کے پیٹ سے نکلے تھے؟

قوم لوط علیہ السلام کس جرم کی پاداش میں اتنے عظیم عذاب کی حقدار ٹہری؟

حضرت نوح علیہ السلام کی 900سالہ ثابت قدمی کا کیا نتیجہ نکلا تھا؟

حضرت آسیہ ع کتنے پکے ایمان والی تھیں اور اسکا انھیں کیا صلہ ملا؟

اللہ حضرت مریم ع کی پاکیزگی کی کیوں مثالیں دیتا ہے؟

دنیا جہان کی کتابیں تو ہمارے بچوں کے بک شیلف میں سجی ہیں مگر کس کس کےبچوں نے پوری قصص الانبیاء پڑھی ہوئی ہے؟

ہم بچوں کے نام تو شوق سے فاطمہ، ابراھیم، موسی، بلال، مریم، خدیجہ اور اسماعیل رکھ دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہمارا فرض پورا ہو گیا اب ہمارے بچے خود بخود نیک بن جائیں گے

مگر!!!!!!

یہ بچے ہمارے لیے کیسے صدقہ جاریہ بنیں گے ،کبھی قاری کے حوالے کرنے کے بجائے ہم نے خود ان کو قرآن پڑھانے کی کوشش کی ہے؟

قرآن کا ترجمہ پڑھایا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟

بتایا ہے کہ اللہ اپنی کتاب میں کہتا کیا ہے؟

️ ہمارے بچوں میں کردار کی وہ اعلیٰ خوبیاں کیسے پیدا ہوں جو ہمارے جلیل القدر صحابہ کرام، اولیاء اور انبیاء معصومین ع میں تھیں؟

حضرت علی علیہ السلام کی جرات ، رشد اور فراست اور بہادری

حضرت مالک بن اشتر رضی اللہ عنہ جیسے جری اور زیرک جرنیل کی دلیری

حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہ کی وفاداری اور خدمت گزاری اور ایثار و قربانی

حضرات بلال، مقداد، قنبر، بوذر، سلیمان فارسی رضی اللہ تعالی عنہم جیسے وفادار سچے مومن صحابہ کرام کی قربانیاں اور ثابت قدمی

حضرت فاطمہ علیہا السلام کا اپنے والد ص کے لئے پیار اور ادب و احترام اور ولایت کے دفاع کے لیے ثابت قدمی

حضرت کمیل بن زیاد رضی اللہ عنہ اور حضرت ام سلمی رضی اللہ عنہا کی علم سے محبت

*کتنے ہی ان گنت نام اور ہیں۔۔۔۔۔*
یاد رکھیں اگر ہم نے نہیں بتایا تو ایک مخصوص متعصب اور خارجی دہشت گرد طبقے کے زیر اثر حکومتی نصاب کے ذریعہ سے فرضی اور جھوٹی داستانیں انہیں تاریخ کے نام پر رٹا دی جائیں گی
*یہی مسلم ہیروز ہیں جن کی سچی داستانیں کردار و اخلاق کی بلندیوں پر لے کر جاتی ہیں* ۔۔۔۔۔نہ کہ نیٹ فلیکس، یوٹیوب اور سوشل میڈیا پر گزارا وقت اور آوارہ گردیاں۔

اس سے پہلے کہ سوشل میڈیا اور موبائل فون کا یہ فتنہ ہماری نسلوں کو لے ڈوبے ابھی ابھی وقت ہے ۔

اس سے مکمل نجات تو شاید اب ممکن نہیں مگراس سوشل میڈیا کا مثبت استعمال خود بھی کریں اور بچوں سے بھی کروائیں.


اٰللـــٌّٰـهًٌُمٓ صَلِّ عٓـلٰىٰ مُحَمَّدٍ وُاّلِ مُحَمَّدٍ وٓعٓجٓلِ فٓرٰجٰهٌٓمّ


شہر  بانو