Please Share Your Feedback In This Section.....





بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ 



اپنے حصے کا چراغ




اپنے حصے کا چراغ
اپنے حصے کا چراغ




 


 

ہمیں یہ ہرگز نہیں سوچنا چاہیئے کہ

 ہمارے مرنے سے دنیا رکے گی یا نہیں؟ کسی کو کوئی فرق پڑے گا یا نہیں؟ 

کتنے لوگ ہمیں یاد کریں؟

 ہمارے مرنے کے بعد ہمارے اپنوں کا کیا ہو گا ؟؟؟

ایسے سوال سوچنے کی بجائے ہمیں یہ سمجھ لینا چاہیے کہ جس نے ہمارے اپنوں کو اس دنیا میں بھیجا ہے، وہ ہم سے بہتر جانتا ہے کہ ان کا کیا کرنا ہے۔ جو پوری دنیا کا نظام چلا رہا ہے وہ ہم سے بہتر کار ساز ہے، اس لئے وہ پیچھے رہ جانے والوں کے لئے جو کرے گا بہتر کرے گا۔ 

 

ہاں توجہ اس بات پر دینی چاہیے کہ جب تک زندہ رہیں تو ایسے رہیں کہ لوگ ہماری زندگی کی دعا کریں اور جب مریں تو کوئی یاد کرے نہ کرے مگر دنیا کو ہمارے کئے گئے کام سے فائدہ ہو۔ اور ہم آخرت میں کامیاب ہوں

 کیونکہ انسان زندہ نہیں رہتا جبکہ اس کا کام باقی رہ جاتا ہے جس کا بدلہ اسے ملتا رہتا ہے

کچھ ایسا کریں کہ ہم مریں بھی تو *اپنے حصے کا چراغ* جلا کر مریں۔ 

ہمارے مرنے کے بعد جب لوگ ہمارے جلائے ہوئے چراغ کی روشنی سے فائدہ اٹھائیں گے تو ہمیں مر کر بھی فائدہ ہو گا اور ہم مر کر بھی زندہ رہیں گے۔ یوں جینے کا بھی مزہ آئے گا اور مرنے کا بھی۔ بے شک انسان ایک نہ ایک دن مر جاتا ہے، مگر انسان کا چھوٹے سے چھوٹا کام بھی کسی نہ کسی صورت میں ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔ اس کی جاری کردہ نیکی اور بدی کا بدلہ متواتر ملتا رہتا ہے






اٰللـــٌّٰـهًٌُمٓ صَلِّ عٓـلٰىٰ مُحَمَّدٍ وُاّلِ مُحَمَّدٍ وٓعٓجٓلِ فٓرٰجٰهٌٓمّ



شہر  بانو