Please Share Your Feedback In This Section.....







        بسم اللہ الرحمن الرحیم


 اخلاق کی ہمیں کیوں ضرورت ہے اخلاق رکھنے کے کیا فائدے ہیں














اخلاق کی ہمیں کیوں ضرورت ہے اخلاق رکھنے کے کیا فائدے ہیں
 اخلاق کی ہمیں کیوں ضرورت ہے اخلاق رکھنے کے کیا فائدے ہیں









ہم امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ   کی امت ہیں اور امام کے منتظر ہیں 
بہترین انتظار کرنے والا وہ ہے جو بہترین اخلاق کا مظہر ہو- علماء کہتے ہیں کہ اچھا انسان وہ ہے جس  کا وظیفہ  اچھا اخلاق ہو- اس بات کی بہت سی جہات ہیں آج ہم اپنی گفتگو کا آغاز اپنے مولا  حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے اس قول سے کرتے ہیں 
مولا
 فرماتے ہیں:
     "سب سے لازم ترین بات ( علم) جو تمہیں دل کی پاکیزگی کی طرف رہنمائی کرے جہاں دل فاسد نہ ہو ہو اور جس جگہ فاسد ہو وہ آشکار کریں"
علم  اخلاق کی تین جہات سے ضرورت ہے
1. روحی یا باطنی پرسکون ہو اندر سکون ہو  اضطراب نہ ہو.
2. میرے ارد گرد جو ماحول ہے اس کے اندر سکون ہو.
3. میں جس ہدف کے لئے پیدا کیا گیا ہوں میں پروردگار کی رضا کو آخر تک پاؤں میں اپنے ولی کی رضا کو پاؤں.
ہمارے اندر کیا صفات ہونی چاہیے جو ہمارے اندر سکون آئے احساس گناہ نہ آئے پیشمانی نہ ہو بری عادتیں انسان کا سکون برباد کر دیتی ہیں  سود کھانا.
اس کی نسبت اگر انسان حلال مال کھائے تو سکون ملتا ہے. معاشرے میں زندگی گزارنے کا سلیقہ ہونا چاہیے آیا  میرے اردگرد کے لوگ میرے اچھے رویے سے میرے سے خوش ہے  با اخلاق انسان خود بھی خوش رہتا ہے  دوسروں میں بھی خوشیاں بانٹتا ہے.
حسد ایک بہت بری عادت ہے حسد کرنے والا خود بھی پریشان رہتا ہے دوسروں سے جلنا بہت بری عادت ہے علم اخلاق بتاتا ہے کہ حسد سے کیسے نجات حاصل کریں دوسروں کی کسی بھی چیز کو  دیکھ کر پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ خوش ہوں. میرے پیدا ہونے کا مقصد کیا ہے اگر میں دنیا میں آیا ہوں تو اچھے کام کرو اللہ تعالی کا بہترین عبد  بنوں نو علم اخلاق کا مالک انسان نماز روزہ کا پورا پورا ثواب لیتا ہے بد اخلاق انسان عبادتوں کو بھی ضائع کر دیتا ہے اچھے اخلاق والے انسان پر اللہ بھی فخر کرتا ہے.
ہمارے اندر حق اور باطل کی جنگ ہوتی ہے اس جنگ کو شکست دینے کے لیے اچھا اخلاق کارآمد ثابت ہوتا ہے کچھ لوگ جن کے آگے دولت کا ڈھیر لگا یا جا تا ہے وہ اس کی طرف نگاہ نہیں کرتے کیونکہ وہ ان کا مال نہیں ہوتا مگر اس کے برعکس کچھ نہ جائز طریقے سے دولت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں. نفس کی جنگ بہت خطرناک جنگ ہے نفس کی جنگ بہت خطرناک جنگ ہے نفس کی جنگ بہت خطرناک جنگ ہے نفس کی جنگ خود  انسان کو اور بڑی مملکتوں کو بھی تباہ کر دیتی ہے جس کی مثال عراق کی تباہی میں ایک صدام  کافی تھا اچھے اخلاق والے خدا کی محفل میں پہنچتے ہیں اچھا اخلاق ہمارے کاموں کو کمال تک لے جاتا ہے. 
علم اخلاق انسان کو راہ حق پر لے آتا ہے بااخلاق اچھی سوچ رکھتے ہیں اپنے لیے اچھا سوچتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی اچھی سوچ رکھتے ہیں پروردگار عالم ہمیں علم اخلاق حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم معاشرے کے لئے مثبت کردار ادا کر سکیں
                 دعا گو ہوں 
 ہمارا شمار مولا امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ و کے منتظرین و ناصرین  اور خدمت گزاروں میں  ہو( آمین یا رب العالمین)
التماس دعا:


Shahir Bano