امامِ زمانہ عج سے ایک ملاقات



امامِ زمانہ عج سے ایک ملاقات

سید عبد الکریم کفاش ایک ایسے شخص تھے کہ جن پر امام زمان (عج) کی خاص نظر عنایت تھی اور امام اکثر و بیشتر ان سے ملاقات کو تشریف لایا کرتے تھے۔

ایک مرتبہ، سید عبد الکریم کفاش اپنی دکان میں کام میں مصروف تھے کہ امام زمان (عج) تشریف لائے اور چند لمحوں بعد فرمایا: "سید عبد الکریم، میرے جوتوں کو مرمتی کی ضرورت ھے۔ کیا آپ انہیں ٹانکا لگا دیں گے؟"

سید عبد الکریم نے جواب دیا: "آقا، جس شخص کی جوتی میں مرمت کررھا ھوں، اس سے وعدہ کرچکا ھوں کہ یہ جوتا تیار کروں گا۔ لیکن اگر آپ حکم فرمائیں تو میں ان کا جوتا رکھ دیتا ھوں اور آپ کا کام کرتا ھوں کیونکہ آپ کی اطاعت واجب تر ھے۔"

امام یہ بات سن کر خاموش رھے اور چند لمحوں بعد پھر فرمایا: "سید عبد الکریم، میرے جوتوں کو مرمتی کی ضرورت ھے۔ کیا آپ انہیں ٹانکا لگا دیں گے؟"

سید عبد الکریم کفاش نے جو جوتا ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا اسے ایک طرف رکھا، کھڑے ھوئے، امام کی کمر کے گرد اپنے بازو ڈالے اور کہا: "میں قربان جاوں، ایک بار پھر سے فرمائیے گا 'کیا آپ انہیں ٹانکا لگادیں گے؟'۔ میں لوگوں میں بآواز بلند فریاد کروں گا کہ اے لوگوں جس امام زمان (عج) کی تلاش میں سرگرداں ھو، وہ میرے سامنے ھے۔ آو اور ان کی زیارت کرو۔"

امام زمان (عج) مسکرا دیے اور فرمایا: "ھم چاھتے تھے کہ آپکا امتحان کریں تاکہ دیکھ لیں کہ آپ اپنے دیے ھوئے قول کے کس قدر پابند ھیں۔"

 اللھم صلی علی محمد وآل محمد وعجل فرجھم 

حوالہ: روزنه ھایی از عالم غیب