ایک مفت مشورہ حاضر ہے



ایک مفت مشورہ حاضر ہے
ایک مفت مشورہ حاضر ہے





بازار میں ایک بھکاری دن بھر کے راؤنڈ کے بعد کم و پیش 2000/2500 روپے بھیک جمع کر کے عیاشی کرتا ہے۔۔۔
اسی بازار میں ایک معزور شخص شربت کی ریڑھی لگائے بیٹھا ہے جو سارا دن سخت گرمی میں محنت کر کے بمشکل دن کا 5،6 سو بھی نہیں بنا پاتا۔۔۔
اس معزور شخص کا کل سرمایہ اور جمع پونجی بھکاری کی ایک دن کی دیہاڑی کا چوتھا حصہ بھی نہیں بنتا۔۔۔

ہماری حالت یہ ہے کہ ہم کسی ریڑھی سے کوئی چیز خریدتے ہیں اس سے بحث کر کے دس روپے کم کرواتے ہیں اور دو قدم کے بعد وہی دس روپے کسی بھکاری کو پکڑا دیتے ہیں۔۔۔

یہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ ہم بھکاریوں کو نوازتے ہیں ہر بھیک مانگنے والے کو دیتے ہیں۔۔۔
مگر محنت مزدوری کرنے والوں سے ہم الجھتے ہیں، بحث کرتے ہیں، حقارت کرتے ہیں۔۔۔
ہمارے تعاون کے حقیقی حقدار وہ لوگ ہیں جو محنت مزدوری کرتے ہیں خاص کر معزور اور بزرگ لوگ جو اس حالت میں بھی حق حلال کے معاش کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔۔۔
بھکاریوں کو بھیک دینے سے لاکھ درجے بہتر ہے کسی محنت مزدوری کرنے والے سے کوئی چیز خرید لیں، کسی معزور محنت کش کے ساتھ معاونت کر لیں۔۔۔

اگر ہم سب مل کر ایک طریقہ اپنائیں تو بہت مفید ہوگا
یقیناً ہم میں سے ہر شخص روزانہ کے بیس، تیس روپے کسی بھکاری اور مانگنے والے دیتے ہیں ہم ایک ماہ کا حساب کریں اور اتنی رقم یکمشت کسی مزدور، یا خاص کر کسی معزور محنت کش کو دیں۔۔۔
اس سے تھوڑا سا سامان لیں اور ساری رقم اس کے حوالہ کر دیں تاکہ اس کی عزتِ نفس مجروح نہ ہو اور اپنے چھوٹے سے کاروبار میں اس رقم کو لگالے تاکہ مزید فائدہ حاصل کر سکے۔۔۔
یقین جانیں یہ عمل اتنا عظیم اور بڑا ہے کہ اس کا اندازہ نہیں کیاجاسکتا ۔۔۔




شہر  بانو