Please Share Your Feedback In This Section.....




اپنے بچوں کے ساتھ کھیلیں 





اپنے بچوں کے ساتھ کھیلیں
اپنے بچوں کے ساتھ کھیلیں 






⚽️🎾🚴‍♀️🏑🥎🎳🏸🎲🏓🤼‍♂️⛹️🤾🏼‍♀️🤸🏼🏏🏃‍♂️

ایک بہترین عادت جو والدین اور بچوں کا آپس میں تعلق بہت مضبوظ بناتی ہے وہ ہے کھیل یا “فیملی پلے ٹائم”۔

بلا شبہ والدین اپنی اپنی ذمہ داریوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ وقت نکالنا مشکل ہوتا ہے۔ بچوں کو الیکٹرونک گیجٹس دے دئیے جاتے ہیں اور خود بھی ان کا استعمال کیا جاتا ہے۔ یوں گھنٹوں ایک جگہ بیٹھ کر ان کا استعمال کرنا ذہنی، جذباتی اور جسمانی مسائل کا باعث بنتا ہے۔
بچوں کے بہت سے پسندیدہ کاموں میں سب سے اہم والدین کے ساتھ کھیلنا ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ بچوں کہ ساتھ کھیلنے کے لئے وقت ضرور نکالیں۔ 

👨‍👩‍👧‍👦روزانہ بالعموم اور ویک اینڈ پہ بالخصوص کچھ وقت بچوں کے ساتھ کھیلنے کے لئے ضرور نکالئے-

1️⃣ان ڈور کھیل:🏓🏸🎳🧩♟🎲

🏠کسی وجہ سے پارک نہ جا سکیں تو بچوں کی عمر اور پسندکے مطابق ان کے ساتھ گھر کے اندر بلاکس، پزلز، بیڈ منٹن، پکڑن پکڑائی، چھپن چھپائی،چادروں سے گھر بنانا، ٹیچر اور سٹوڈنٹ، اور بہت سے کھیل کھیلے جا سکتے ہیں۔
🎈 کوئی بھی کھیل ایجاد کیا جاسکتا ہے جیسے غبارہ یا گیند اچھالنا، فیملی ریس وغیرہ۔ 

2️⃣آؤٹ دور کھیل:🥅🚴🏾‍♂️🤾🏼‍♀️🏑⛹️🏃‍♂️🏏⚽️🪁🥏

🍀اگر پارک یا پلے گراؤنڈ جانا ممکن ہو تو ایسا کھیل منتخب کریں جس میں ساری فیملی بالخصوص ماؤں کو شامل کیا جاسکے مثلا” فٹ بال، کرکٹ، ہاکی، ٹینس، بیڈ منٹن، ریس وغیرہ- 
بچوں کی عمر اور پسند کے مطابق ان کے ساتھ کھیل میں شامل ہو کہ ان کو جسمانی اور ذہنی نشونما کا بھر پور موقع دیا جائے۔ بچے چاہے کسی عمر  کے ہی کیوں نہ ہوں،  والدین کا ان کے کھیل میں شامل ہونا ان کے لئے خوشی،  تسکین اور آپس کے مضبوط تعلق یا بانڈنگ کا باعث ہوتا ہے۔ 

3️⃣🥡گھریلو اشیاء:🥣🥢🥄🥡🧃☎️⏰🔦🧰🧺🪣🧴🛍📦🗑

🎁چھوٹے بچے کھلونوں کے علاوہ گھریلو اشیاء سے کھیلنا بھی پسند  کرتے ہیں مثلا” بڑی چھوٹی ٹوکریاں،  پلاسٹک کے برتن، بڑے اور چھو ٹے خالی ڈبے، پرانا فون، ٹارچ، خالی بوتلیں،  وغیرہ۔ 
🚦احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بچوں کو ان اشیاء سے نہ صرف کھیلنے دیا جائے بلکہ ان کے اس کھیل میں شامل ہو کر ان سے سوالات اور بات چیت کی جائے تا کہ ان کی معلومات میں اضافہ ہوسکے۔

فوائد: ✅
☺️گھر کا ماحول خوشگوار ہو جاتا ہے۔ 
👨‍👩‍👧‍👦والدین اور بچوں کا آپس میں تعلق مضبوط ہوتا ہے۔
👏بچوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی نشوونما بہتر طریقے سے ہوتی ہے۔
🌈بچوں کو کردار سازی، اعلی گفتگو، حسن اخلاق، پرابلم ساولنگ، اعتماد، قوت فیصلہ جیسی خوبیوں کو سیکھنے میں مدد ملتی ہے۔
🕰فارغ وقت کا بہترین مصرف ہے۔

👨‍👩‍👧‍👦کھیل والدین اور بچوں دونوں کی ذہنی، جسمانی اور جذباتی صحت کے لئے ضروری ہے۔ فیملی پلے ٹائم ہنسی, قہقہے، لرننگ، بانڈنگ اور بچوں کی توانائی صرف کرنے کا بہترین زریعہ ہے۔ 

🏠گھر میں کھیل کے لئے مناسب کھلی جگہ نہ ہونے کا بہانہ نہ کریں، بلکہ کھیل کے لئے مناسب جگہ خود تیار کریں۔
اپارٹمنٹ یا فلیٹ میں رہنے والےہال (لونگ روم) میں بہت سی ایسی کھیلیں کھیل سکتے ہیں جن میں فیزیکل ایکٹیویٹی ہو سکے۔ ہال سے لے کہ ماسٹر بیڈ روم تک براستہ ہال وے، فیملی ریس لگا سکتے ہیں-  پاکستان میں موجود اکثر گھروں میں بڑے صحن، لان یا چھت ہوتے ہیں جن میں کوئی بھی کھیل آرام سے کھیلا جا سکتا ہے۔