Header Ads Widget

سلسلہ بحث مہدویت انتظار امام عصر عج کی جزا قسط 38 انتظار کرنے والوں کا ثواب

 



سلسلہ بحث مہدویت انتظار امام عصر عج کی جزا     قسط 38  انتظار کرنے والوں کا ثواب


سلسلہ بحث مہدویت انتظار امام عصر عج کی جزا     قسط 38  انتظار کرنے والوں کا ثواب





  انتظار کرنے والوں کا ثواب

💥خوش نصیب ہیں وہ اشخاص جو نیکیوں کے انتظار میں نظریں بچھائے ہوئے ہیں، واقعاً کتنا عظیم ثواب ہے ان لوگوں کے لئے جو امام مہدی عليہ السلام کی عالمی حکومت کا انتظار کرتے ہیں اور کس قدر عظیم رتبہ ہے ان لوگوں کا جو قائم آل محمد عليہ السلام کے حقیقی منتظر ہیں!۔
✍یہاں یہ مناسب معلوم ہوتاہے کہ اس گفتگو کے آخر میں جام انتظار نوش کرنے والوں کی بے مثال فضیلت اور مرتبہ کو بیان کریں اور معصومین ع کے بیانات کے چند نمونے پیش کریں:
📚حضرت امام صادق عليہ السلام فرماتے ہیں:
🌼''خوش نصیب ہیں ہم اہل بیت کے قائم آل محمد کے وہ شیعہ جو غیبت کے زمانہ میں ان کے ظہور کا انتظار کریں اور ان کے ظہور کے زمانہ میں ان کی اطاعت اور پیروی کریں.
یہی لوگ خداوندعالم کے محبوب ہیں جنہیں کوئی غم و اندوہ نہ ہوگا''۔
کمال الدین،ج٢،باب٣٣،ح٥٤،ص٣٩.
♥️واقعاً اس سے بڑھ کر اور کیا فضیلت ہو سکتی ہے کہ انسان کے سینہ پر خداوندعالم کی دوستی کاتمغہ ہو،اور کیوں کسی غم و اندوہ میں مبتلا ہووہ شخص جس کی زندگی اور موت دونوں کی قیمت بہت بلندو بالا ہو۔
📚حضرت امام سجاد عليہ السلام فرماتے ہیں:
🌸''جو شخص ہمارے قائم عليہ السلام کی غیبت کے زمانہ میں ہماری ولایت پر قائم رہے گا، خداوندعالم اس کو شہدائے بدر و احد کے ہزار شہیدوں کا ثواب عطا کرے گا''۔
کمال الدین،ج٢،باب٣١،ح٦،ص٥٩٢.
👈جی ہاں! غیبت کے زمانہ میں جو لوگ اپنے امام زمانہ عليہ السلام کی ولایت اور اپنے امام سے کئے ہوئے عہد و پیمان پر باقی رہیں توان کی مثال ان مجاہدین کی ہے جنھوں نے پیغمبر اکرم صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے ساتھ مل کر دشمنان خدا سے جنگ کی ہو اور اس کارزار میں اپنے خون میں نہائے ہوں!
🌹وہ منتظرین جو فرزند رسول، امام زمانہ عليہ السلام کے انتظار میں جان ہتھیلی پر رکھے ہوئے ہیں وہ ابھی سے جنگ کے میدان میں اپنے امام کے ساتھ موجود ہیں۔
📚حضرت امام صادق عليہ السلام فرماتے ہیں:
🌸''اگر تم (شیعوں میں) سے کوئی شخص (امام مہدی عليہ السلام ) کے ظہور کے انتظار میں مرجائے تو وہ شخص گویا اپنے امام عليہ السلام کے خیمہ میں رہا ہے!
پھر امام عليہ السلام نے تھوڑے وقفہ کے بعد فرمایا:بلکہ اس شخص کی طرح ہے جس نے امام کے ساتھ مل کر جنگ میں تلوار چلائی ہو!
پھر فرمایا: نہیں؛ خدا کی قسم وہ اس شخص کی طرح ہے جو رسول خدا صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کی رکاب میں شہادت کے درجہ پر فائز ہواہو''۔
بحار الانوار،ج٥٢،ص١٢٦.
👈(جاری ہے......)🌷

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

السلام علیکم اور خوش آمدید محترم قارئین، ہمارے بلاگ پر تشریف لانے کیلیے بہت شکریہ۔

یہ بلاگ خاص طور پر خوشنودی و ذکر محمد و آل محمد علیہ السلام کے سلسلہ میں بنایا گیا ہے۔ تمام مومنین سے گزارش ہے کہ اس ثواب عظیم کے حصول میں آپ ہمارا ساتھ دیں۔

ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی قیمتی آراء سے ہمیں نوازیں گے کہ یہ بلاگ اور اسکی تزئین و آرائش آپ کو کیسی لگی، بہت شکریہ۔

اٰللـــٌّٰـهًٌُمٓ صَلِّ عٓـلٰىٰ مُحَمَّدٍ وُاّلِ مُحَمَّدٍ وٓعٓجٓلِ فٓرٰجٰهٌٓمّ

التماس دعا