ہفتہ_وحدت 12-17 ربیع الاوّل


ہفتہ_وحدت 12-17 ربیع الاوّل
ہفتہ_وحدت 12-17 ربیع الاوّل


📌بہت سی مسلمان حکومتوں اور بہت سے حقیقی مخاطبین نے امام خمینیؒ کی اس خلاقیت کو نہیں سمجھا کہ ہر فرقے کے عقائد خود اس کے لیے ہوں، ہر کوئی اپنے عقائد اور طریقوں کے مطابق رہے لیکن مجموعی جهات میں آپس میں اتحاد کر لیں. 


👈دشمن نے اس کام کی اہمیت کو سمجھ لیا، دشمن سمجھ گیا کہ امام خمینیؒ کی اسلامی فرقوں کے لیے مجموعی جہات میں اتحاد کرنے کی اس فرمائش کی امت اسلامی کے لیے کتنی زیاده اہمیت ہے اور یہ کام دشمن کے نفوذ کو کس حد تک کم کر سکتا ہے. 


⚠️اب کیونکہ دشمن اس بات کو سمجھ گیا اس لیے اس نے اس کے خلاف منصوبہ بندی کرنا شروع کر دی. 


🔥دشمن نے فکری حوالے سے بھی مراکز قائم کیے، دہشت گرد گروہوں کو بھی وجود میں لائے، ایسے عناصر جو اس کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہتے تھے اور اسے جانتے بھی نہیں تھے، انہیں بھی غفلت اور نہ جاننے کے عالم میں اس کھیل کا حصہ بنا لیا، انہیں بھڑکایا، انہیں مجبور کیا کہ ایک دوسرے کے خلاف بری زبان کھولیں. 


‼️آپ ایکدم سے دیکھتے ہیں کہ مثلاً فرض کریں فلاں پڑوسی ملک میں ایک منبر پر بیٹھنے والا شخص منبر پر دوسرے فرقے کے مقدسات کی توہین کرتا ہے، پھر نیچے آ کر انگلینڈ کے سفارتخانے میں پناه لے لیتا ہے! یہ وه چیز ہے جو پیش آئی ہے، اور اس طرح کے واقعات زیاده ہیں، یعنی ایسے واقعات کم نہیں ہیں. یہ لوگ افراد کو مجبور کرتے ہیں کہ وه لوگوں کو بھڑکائیں، اپنے مخاطبین کو بھڑکائیں، لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ دست و گریبان کر دیں.


🔴اب انہوں نے تو واضح طور پر کہا ہے کہ انہوں نے یہ کام انجام دیے ہیں. البتہ میں یہ بات کہنا چاه رہا ہوں کہ خطے کی کچھ حکومتیں جنہوں نے اس کام کی مالی پشت پناہی کو اپنے ذمے لیا ہے، ان کا گناه ایسے اشخاص سے زیاده ہے جو ان گروہوں سے وابستہ ہو گئے ہیں. 


⭕️یعنی وه شخص جو جہالت کے ہمراه دینی تعصب رکھتے ہوئے دنیائے اسلام کے کسی کونے سے آتا ہے اور اس دہشت گرد گروه کا حصہ بنتا ہے، اس کا گناه اس ذمہ دار اور اس بادشاه سے کمتر ہے جو پیسے دیتا ہے اور اس پورے کام کو اپنے پیروں پر کھڑا کرتا ہے، ان کے لیے اسلحہ فراہم کرتا ہے اور اس طرح کے کام کرتا ہے. البتہ (ان سب میں بھی) اصلی جرم امریکہ سے متعلق ہے، حقیقتاً اسی طرح سے ہے.


رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت الله خامنہ ای