سورہ کوثر" کے شانِ نزول کے متعلق اہل تفاسیر کے اقوال
ہم یہ کیسے ثابت کر سکتے ہیں کہ سورہ کوثر حضرت زہرا سلام اللہ علیہا کی شان میں نازل ہوا ہے۔ پروردگار عالم ہمیں اور آپ کو ان افراد میں سے قرار دیں جن کو روزِ قیامت صدیقہ کبری سلام اللہ علیہا (بخشش کے لئے) انتخاب کریں۔
جواب :
برادرِ محترم جواد
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
متعدد صاحبانِ تفاسیر نے اس سورہ کے حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی شان میں نازل ہونے کا تذکرہ کیا ہے، ان میں سے چند کو آپ کی خدمت میں پیش کرتے ہیں :
۱۔البيضاوي نے اپنی تفسير میں، "الکوثر" کے لفظ کی تفسير میں کہاں کہ "اور کہا گیا ہے کہ اس سے مراد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی اولاد ہیں" (أنوار التنزيل وأسرار التأويل خطی نسخۃ ص ۱۱۵۶)۔
۲۔ الفخر الرازي نے اپنی تفسيرِ كبير، میں کہا ہے کہ "کوثر سے مراد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی اولاد ہیں چونکہ اس سورے کے نازل ہونے کا مقصد فقط ان لوگوں کو جواب دینا تھا جو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی اولاد نہ ہونے پر مذمّت کرتے تھے، تو اس کا معنی یہ ہوگا کہ : پروردگار عالم آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کو ایک ایسی نسل عطا فرمائے گا جو گذرتے زمانہ تک باقی رہے گی، تو دیکھئے اہل بیت (ع) میں سے کتنے قتل کئے گئے، پھر بھی دنیا ان سے بھری ہوئی ہے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی مذمت کرنے والے بنو امیہ میں سے کوئی ایک بھی قابل ذکر باقی نہیں بچا" (التفسير الكبير ج۳۰ تفسير سورة الكوثر)۔
۳۔الشيخ نے تفسير البيضاوي میں تفسير سورة الكوثر کے موقع پر اپنے حاشیہ میں اضافہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ : "یقیناً مفسّرین نے کوثر کی تفسیر میں کثیر اقوال بیان کئے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ : کوثر سے مراد : آپ صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کی اولاد ہیں، اور اس بات پر دلیل یہ ہے کہ یہ سورہ ان افراد کے جواب کے طور پر نازل ہوا تھا جو آپ صلّی اللہ علیہ و آلہ و سلّم کے بارے میں کہتے تھے کہ : یہ تو بےاولاد ہے اس کا کوئی نہیں ہے جو اس کا قائم مقام بنے" (جلد ۹ صفحہ ۳۴۱)۔
۴۔شهاب الدين نے تفسير البيضاوي پر اپنے "غاية القاضي" کے نام سے معروف حاشیہ کے صفحہ ۳ پر بیان کیا ہے۔
۵۔ علامہ ابوبکر حضرمی نے اپنی کتاب "القول الفضل" کے صفحۃ ۴۵۷ پر۔ اور اسی طرح سے دیگر نے بھی بیان کیا ہے۔
شہر بانو

0 تبصرے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم اور خوش آمدید محترم قارئین، ہمارے بلاگ پر تشریف لانے کیلیے بہت شکریہ۔
یہ بلاگ خاص طور پر خوشنودی و ذکر محمد و آل محمد علیہ السلام کے سلسلہ میں بنایا گیا ہے۔ تمام مومنین سے گزارش ہے کہ اس ثواب عظیم کے حصول میں آپ ہمارا ساتھ دیں۔
ہمیں امید ہے کہ آپ اپنی قیمتی آراء سے ہمیں نوازیں گے کہ یہ بلاگ اور اسکی تزئین و آرائش آپ کو کیسی لگی، بہت شکریہ۔
اٰللـــٌّٰـهًٌُمٓ صَلِّ عٓـلٰىٰ مُحَمَّدٍ وُاّلِ مُحَمَّدٍ وٓعٓجٓلِ فٓرٰجٰهٌٓمّ
التماس دعا